Daily Systematic Metro News Breaking News
دلچسپ و عجیب

2 کروڑ 50 لاکھ شہد کی مکھیوں کو بچانے کیلئے انوکھا ریسکیو آپریشن

امریکا کی ریاست یوٹاہ میں فائر فائٹرز نے شدید گرمی میں خراب ہونے والے ٹرک میں موجود تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ شہد کی مکھیوں کو بچا لیا۔

یونفائیڈ فائر اتھارٹی کے مطابق یہ واقعہ پارلیز کینیون میں پیش آیا جہاں ایک ٹرک خراب ہو کر رک گیا تھا۔ ٹرک میں 480 چھتے موجود تھے، جن میں ہر ایک میں 40 ہزار سے 60 ہزار تک مکھیاں تھیں۔

حکام نے بتایا کہ شدید گرمی کے باعث مکھیاں ہلاک ہونے کے خطرے سے دوچار تھیں کیونکہ ٹرک کے رکے رہنے سے انہیں ٹھنڈی ہوا نہیں مل رہی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Unified Fire Authority (@unifiedfire)

فائر فائٹرز نے مکھیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹرک پر پانی کا ہلکا اسپرے کیا تاکہ درجہ حرارت کم رکھا جا سکے اور مکھیاں پرسکون رہیں، جبکہ مکینکس ٹرک کی مرمت میں مصروف تھے۔

Related posts

سردیوں میں اپنی گاڑی کو محفوظ رکھنے کا دلچسپ طریقہ

Mobeera Fatima

سپین میں پکاسو کی نایاب پینٹنگ نمائش تک پہنچنے سے پہلے لاپتہ

Mobeera Fatima

پکاسو کی خفیہ تصویر نے نیلامی میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment