Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کرم ، جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہو گئی ، فریقین جنگ بندی پر رضامند

کرم میں 2 قبائل کے درمیان 5 روز سے جاری تصادم میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد فریقین فائر بندی پر رضا مند ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق فریقین کے عمائدین فائربندی پر رضا مند ہو گئے جس کے بعد امن جرگہ کے ارکان مسلح قبائل کو مورچوں سے ہٹائیں گے۔  مسلح افراد کو ہٹانے کے بعد مورچوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب  کرم میں 5 روز سے جاری جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہو گئی جبکہ 166 افراد زخمی ہیں ، پاراچنار شہر پر بھی درجنوں میزائل فائر کیے گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ پاراچنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے اور متاثرہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے ۔

Related posts

ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 منظور کرلیا گیا

Mobeera Fatima

ڈیلٹا ایئرلائن نے امریکہ اسرائیل کی براہ راست پروازیں معطل کر دیں

Mobeera Fatima

پاکستان کا آئین بچوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، صدر مملکت

Mobeera Fatima

Leave a Comment