Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے ورک اور وزٹ ویزوں پر پابندی عائد کر دی

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 9 ممالک کے لیے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای نے 9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی اور ورک ویزوں کے لیے درخواست دینے پر پابندی عائد کر دی۔

جن ممالک پر یو اے ای کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان میں یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، افغانستان، یمن، لبنان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

امیگریشن سرکلر کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان ممالک سے درخواستیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں۔ جن میں کوئی نیا سیاحتی یا ورک ویزا پروسیس نہیں کیا جا رہا۔

یو اے ای حکام نے باضابطہ طور پر ویزا معطلی کے فیصلے کی وضاحت نہیں کی۔ تاہم مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات اور سفارتی تناؤ کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

بے گھر سابق چائلڈ اسٹار ٹائلر چیس کے دوست مدد کے لئے پہنچ گئے

Mobeera Fatima

صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ، اہم ملاقات طے

Mobeera Fatima

تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم کو ایک سال قید کی سزا

Mobeera Fatima

Leave a Comment