Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لکی مروت میں فائرنگ، ٹریفک پولیس کے دو اہلکار شہید

لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ لونگ خیل سڑک پراُس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے اچانک ٹریفک اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے دو اہلکار، اسرائیل اور ثنااللہ موقع پر ہی شہید ہو گئے، واقعے کے فوراً بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ شہداء کی میتیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اورجلد ملزمان کو کیفرِکردارتک پہنچایا جائے گا۔

Related posts

پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ ، دنیا مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ، ملائیشین ماڈل اپنانا ہو گا ، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا ، میتھیو شارٹ ٹورنامنٹ سے باہر

Mobeera Fatima

ڈالر کی قیمت برقرار ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment