Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ترکیہ نے 24 سال بعد فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

انقرہ: ترکیہ کے فٹبال شائقین کا طویل انتظار ختم ہو گیا۔ کیونکہ قومی ٹیم نے 24 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ترکیہ نے پلے آف فائنل میں کوسوو کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں 1-0 سے کامیابی حاصل کر کے عالمی کپ میں جگہ بنائی۔ ترکیہ آخری بار 2002 کے ورلڈ کپ میں شریک ہوا تھا۔ جہاں اس نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔

اس تاریخی کامیابی پر ترکیہ بھر میں شائقین نے جشن منایا اور ٹیم کی کارکردگی کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ عالمی فٹبال حلقوں میں بھی ترکیہ کی واپسی کو ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل عراق نے بھی 40 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی۔ عراق نے انٹر کنفیڈریشن پلے آف میں بولیویا کو 2-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں جگہ حاصل کی

Related posts

کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Mobeera Fatima

آئینہ دیکھ کر خود سے پوچھنا چاہئے کیا ہم واقعی انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی ہیں ، ویسٹ انڈین کپتان

Mobeera Fatima

میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفیں ہونے لگیں

admin

Leave a Comment