Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پی ایس ایل 11: صائم ایوب نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

لاہور: پاکستان کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر صائم ایوب نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے کیریئر کے ایک ہزار رنز مکمل کر لیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر صائم ایوب نے جارحانہ اور دلکش بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس ایل میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے۔ ان کی مسلسل شاندار اننگز نے نہ صرف شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا بلکہ انہیں لیگ کے نمایاں نوجوان کھلاڑیوں میں بھی شامل کر دیا۔

ماہرین کرکٹ کے مطابق صائم ایوب کی حالیہ کارکردگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے ایک اہم اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ، اعتماد اور میچ جتانے کی صلاحیت نے انہیں دیگر نوجوان کھلاڑیوں سے ممتاز بنا دیا۔

واضح رہے کہ صائم ایوب حیدرآباد کنگزمین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اور پی ایس ایل کے حالیہ سیزن میں اس فرنچائز کے ساتھ ان کا معاہدہ خاصی توجہ کا مرکز رہا۔ جہاں وہ مہنگے ترین مقامی کھلاڑیوں میں شمار کیے گئے۔

Related posts

فیسٹول ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

Mobeera Fatima

بھارتی بورڈ کا سوریا کمار یادیو کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے دو سال کی پابندی عائد

Mobeera Fatima

Leave a Comment