Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ممدانی سے اختلاف ختم، ٹرمپ کا حیران کن یوٹرن

نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے ان کے ساتھ تعاون کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن مہم کے دوران ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ممدانی کامیاب ہوئے تو انہیں وفاقی منصوبوں کے لیے فنڈز نہیں دیے جائیں گے، تاہم اب صدر نے کہا ہے کہ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر ایک کمیونسٹ بن گیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کیا فیصلے کرتے ہیں۔

میامی میں ایک خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں نیویارک ترقی کرے اور اس مقصد کے لیے ممدانی کی تھوڑی بہت مدد کی جائے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر نے نیویارک کے نومنتخب مسلم میئر پر الزام لگایا ہے کہ وہ حماس کے حامی ہیں۔

Related posts

پاک امریکا تعلقات تاریخ کی بُلند ترین سطح پرہیں، امریکی رکن کانگریس ریان زِنکے کا پاکستان مینگو فیسٹول میں خطاب

Mobeera Fatima

تیل کی منڈی کو آزاد رکھا جائے یا بھاری قیمت چکائیں ، ایرانی نائب صدر کا دنیا کو دوٹوک پیغام

Mobeera Fatima

ایک سال میں 28 ہزار پاکستانیوں نے یورپ میں پناہ کی درخواستیں دیں، رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment