Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹرمپ نے 80 ہزار ڈالر میں ٹیسلا گاڑی خرید لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی لال رنگ کی نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خرید لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گاڑی خریدنے کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلون مسک بھی موجود تھے۔

 صدر ٹرمپ کے مطابق گاڑی اصل قیمت پر ڈسکاؤنٹ مانگے بغیر 80 ہزار ڈالر میں خریدی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی ایلون مسک کی الیکٹرک وہیکل کمپنی کی حمایت میں خریدی گئی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر نے ٹیسلا کی گاڑی خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے ڈونر اور قریبی ایڈوائزر ایلون مسک کی حمایت کے طور پر ٹیسلا گاڑی خریدوں گا، ایلون مسک امریکی قوم کے لیے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Related posts

غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا

Mobeera Fatima

صدر زرداری نے دستخط کر دیئے ، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قانون بن گیا

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment