Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

10 اور 11مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے  نے رواں ہفتے پنجاب میں ہیٹ ویو،طوفانی بارشوں اورکا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق  دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے،اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع  ہے جبکہ 10 تا 11 مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ضلعی انتظامیہ کو اس موسمی صورتٍ حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق طوفان سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام کو محتاط رہنا ہو گا۔

دوسری جانب اپریل 2024 میں مجموعی طور پر 59عشاریہ تین صفر ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس سے پہلے اپریل 1983 میں55 اعشاریہ آٹھ صفر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے اپریل کا ریویو جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ پانچ سو بیس ملی میٹر بارش مالم جبہ میں ہوئی۔

ایک روز میں سب سے زیادہ اکیانوے ملی میٹر بارش دیر اور مالم جبہ میں ریکارڈ کی گئی۔اپریل میں اوسط درجہ حرارت معمول سے صفر اعشاریہ آٹھ سات سینٹی گریڈ کم رہا

ملک کا اوسط درجہ حرارت چوبیس اعشاریہ پانچ چار کے بجائے ستائیس اعشاریہ چھ سات سینٹی گریڈ رہا۔

علاوہ ازیں مئی کے آغاز سے ہی ملک کے بیشتر شہروں میں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے ، جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد میں درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

سفارتکاروں پر حملہ ، سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند

Mobeera Fatima

مون سون بارشیں ، بلوچستان اور پنجاب میں 134 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment