لاہور کے سرکاری ہسپتال میں منکی پاکس (Mpox) کے تین نئے کیسز رپورٹ ہونے کے باعث شہر میں صحت سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دو مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ تیسری خاتون میں منکی پاکس جیسی علامات پائی گئیں ہیں اور ان کے ٹیسٹ جاری ہی۔
طبی حکام کے مطابق تصدیق شدہ دو مریض صفدر اور ابو سفیان کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مشتبہ کیس میں زیر معائنہ خاتون کو بھی احتیاطی طور پر علیحدہ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران میو ہسپتال میں منکی پاکس کے چار کیسز رپورٹ ہو چکے تھے، جس کے بعد ممکنہ اضافے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
