Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

سیب کھانے سے ہاضمے اور وزن پر کیا اثر پڑتا ہے؟

سیب نہ صرف دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا پھل ہے بلکہ اسے کھانے سے صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، اس میں وٹامنز، معدنیات اور خاص طور پر فائبر موجود ہوتا ہے، جو ہاضمے کو بہتر بنانے، وزن کنٹرول کرنے اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق سیب کو اپنی روزانہ خوراک میں شامل کرنا صحت مند زندگی کے لیے ایک آسان اور مؤثر طریقہ ہے۔

تحقیق کے مطابق ایک درمیانے سائز کے سیب میں تقریباً 4  سے 5 گرام فائبر موجود ہوتا ہے، جو نظام انہضام کو بہتر بنانے اور قبض کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

صبح کے وقت سیب کھانے سے جسم کی اندرونی گھڑی (circadian rhythm) کے مطابق آنتیں زیادہ فعال رہتی ہیں، جس سے فائبر بہتر طریقے سے ہضم ہوتا ہے۔

سیب میں موجود پیکٹِن فائبر خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ہے اور ہاضمے کی رفتار کو سست کر کے دیر تک پیٹ بھرا رہنے کا احساس دیتا ہے، جو وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

Related posts

پاکستان دل کی تکالیف سے اموات میں دنیا میں 30 ویں نمبر پر آ گیا

Mobeera Fatima

سوڈان میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ، 300 سے زائد افراد ہلاک

Mobeera Fatima

گردوں کے امراض دنیا کی ٹاپ 10 جان لیوا بیماریوں میں شامل، ابتدائی علامات جانیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment