Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

جوہری پھیلاؤ کے خطرات کیلئے مؤثر پالیسی کو لاگو کرنے میں پرعزم ہیں، امریکہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ جوہری پھیلاؤ کے خطرات کے لیے مؤثر پالیسی کو لاگو کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی جانب سے بھارت پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں بھارت الزامات کو سنجیدہ لے اور کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو وہ ہی پیغام دیا جو ہم کچھ عرصہ قبل واضح کرچکے ہیں۔ جبکہ امریکی شہر کے قتل کی سازش کو ناقابل یقین حد تک سنجیدہ لیتے ہیں۔ دیکھنا چاپتے ہیں اس معاملہ کی مکمل تفتیش کی گئی ہے کہ نہیں۔

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ ہر ملک کے خودمختار گروپ میں شریک ہونے کا احترام کرتا ہے۔ اور حوصلہ افزائی کریں گے کہ کثیر الجہتی فورم میں شرکت اور عالمی قانون کی پاسداری ہو۔

Related posts

پی آئی اے نے ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب

Mobeera Fatima

اسلام آباد: لمبی چھٹیوں کے بعد اسکولز کُھل گئے، اوقاتِ کار میں تبدیلی

Mobeera Fatima

Leave a Comment