Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس وزیر اعظم کی زیرصدارت جاری

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا باقاعدہ سربراہی اجلاس آج پاکستان میں ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف ایس سی او کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں۔

ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے شرکا جناح کنونش سینٹر پہنچ گئے۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کر رہے ہیں۔

پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں 8 ملکوں کے وزرائے اعظم شریک ہیں۔

اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔ اجلاس میں چینی وزیراعظم لی چیانگ، روسی وزیراعظم میخائل مشوستن، ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوف اور بیلاروس، قازقستان، تاجکستان، منگولیا کے وزرائے اعظم بھی شریک ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم اور ایرانی وزیرمعدنیات بھی کانفرنس کا حصہ ہیں۔

Related posts

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 70 روپے تک کمی

admin

ڈالر سستا ، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

admin

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ میں وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment