Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 11 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت گر گئی

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کے باعث انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 11 ہزار کی حد عبور کر لی۔

جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی رہی تھی جس کے ساتھ  ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 423 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر بڑھنے لگی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہونے کے بعد  278 روپے 37 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Mobeera Fatima

پاکستان اور سعودی عرب اکٹھے ہو گئے تو یہ ایک ورلڈ سپرپاور تصور ہوں گے،رانا ثناء اللہ

Mobeera Fatima

تنخواہ دار طبقے نے تاجروں سے 1550 فیصد زیادہ ٹیکس ادا کیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment