Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سورج کے گرد گردش کرتا دوسرا چاند، زمین کے ساتھ 2083 تک رہے گا، ناسا

امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) نے زمین کے قریب سورج کے گرد گردش کرتا چاند نما خلائی پتھر دریافت کیا ہے۔

ناسا کے مطابق نئی دریافت شدہ خلائی چٹان 2025 پی این 7 کہلاتی ہے، جسے نصف چاند کا نام دیا ہے، یہ پتھر سورج کے گرد اسی رفتار سے گردش کر رہا ہے، جس رفتار سے زمین کرتی ہے، جس کی وجہ سے یہ زمین کے ساتھ چاند کی مانند حرکت کرتا دکھائی دیتا ہے، سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ یہ زمین کے ساتھ سن 2083 تک رہے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق 2025 پی این 7 کا حجم تقریباً 18 سے 36 میٹر کے درمیان ہے، یعنی ایک درمیانے درجے کی عمارت کے برابر، یہ خلائی جسم زمین سے کم از کم چار ملین کلومیٹر کے فاصلے پر آتا ہے، جبکہ اس کا دور ترین فاصلہ سترہ ملین کلومیٹر تک جا سکتا ہے۔

ناسا کے مطابق اگرچہ یہ خلائی چٹان زمین کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے، لیکن اس کی دریافت مستقبل میں زمین کے قریب موجود خلائی اجسام کے بارے میں ہماری سمجھ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Related posts

ملائشین وزیراعظم کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال

Mobeera Fatima

عالمی میڈیا بھی مودی کی نفرت انگیز پالیسی پر بول اٹھا

Mobeera Fatima

غزہ کی بہادر طالبات: 11 نے انٹر کے امتحان میں 99 فیصد نمبر لیے

Mobeera Fatima

Leave a Comment