Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی محکمہ موسمیات نے حج کے موقع پر شدید گرمی کا الرٹ جاری کر دیا

سعودی محکمہ موسمیات نے حج کے موقع پر شدید گرمی کا الرٹ جاری کردیا ہے، رواں سال 24 سے 29 جون تک سال کا گرم ترین وقت ہوگا۔

سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ ایمن غلام نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ حج کا سیزن اس بار جون میں آرہا ہے جب بہت گرمی پڑتی ہے اور فضا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جاتا ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی 14 سے 19 جون تک متوقع ہے، ایمن غلام کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کو موسم کی کیفیت کا پوری طرح علم ہونا چاہیے تاکہ تمام ضروری اقدامات بروقت کیے جاسکیں جبکہ عازمین حج کے کیمپوں کے اندر کھانے پینے سے متعلق انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ایمن غلام کا کہنا تھا کہ رواں سال 24 لاکھ سے زائد افراد حج کریں گے، شدید گرمی میں اُن کے لیے تمام ضروری انتظامات غیر معمولی توجہ چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اس حوالے سے الرٹ ہے اور عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Related posts

جانوروں کی کمی، مراکش کے بادشاہ نے عوام سے اس سال قربانی نہ کرنے کی اپیل کر دی

Mobeera Fatima

کویت میں شب معراج کے موقع پر تین چھٹیوں کا اعلان

Mobeera Fatima

پاکستان اور بھارت کا سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment