Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعظم نے کل نیشنل اکنامک کونسل کی پہلی میٹنگ طلب کرلی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کل نیشنل اکنامک کونسل کی پہلی میٹنگ طلب کرلی۔ 

وزیراعظم نے بڑے معاشی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کیلئے 7جون کو نیشنل اکنامک کونسل تشکیل دے دی تھی، وزیراعظم خود نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق کونسل اگلے پانچ سال کے معاشی پلان اور صوبائی ترقیاتی پلان پرغورکریگی ، کونسل پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پلان اور وفاقی انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ پروگرام کو زیربحث لائے گی۔

کونسل بجٹ سے جڑے معاملات کو بھی دیکھے گی، ایکنیک اور سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی پیشرفت رپورٹ کو جائزہ بھی لے گی۔ قومی معاشی کونسل ایس ٓائی ایف سی کی تمام معاشی منصوبوں پر سفارشات کو عملی شکل دے گی ، نیشنل اکنامک کونسل کی پہلی میٹنگ میں چاروں صوبائی وزرااعلی شامل ہونگے۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ ٓاصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال بھی ممبران میں شامل ہیں۔ کونسل ممبران میں پنجاب سے سینیروزیرمریم اورنگزیب، کے پی سے مزمل اسلم، سندھ سے جام خان شورو اوربلوچستان سے ظہوربلیدی ہونگے۔

وفاقی وزیراحد چیمہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ، سیکرٹریز فنانس، اکنامک افئیرز اور پلاننگ بھی خصوصی دعوت پر بلائے جائینگے۔

Related posts

خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 20 زبانوں میں پیش کیا جائے گا ، تیاریاں مکمل

admin

سپریم کورٹ سے 2 عدد کمپیوٹر چوری، ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

Mobeera Fatima

جلسے سے کچھ نہیں ہونا ، چیف کمشنر مسئلے کا حل نکالیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment