Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے سالانہ پلان کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں 13 ویں پانچ سالہ منصوبے پر غور ہو گا۔ مالی سال 24-2023 کی پبلک انویسٹمنٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ایکنک کی پیشرفت رپورٹ کا جائزہ، سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی اب تک کی پیشرفت رپورٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔

آئندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔ رواں مالی سال ( 2023..24) معاشی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد مقرر تھا۔

Related posts

بادی النظر میں دو رکنی ججز کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا، جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

وفاقی دارالحکومت میں چینی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی

Mobeera Fatima

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے جدید رہائشی کمپلیکس کی تعمیر مکمل

admin

Leave a Comment