Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

نئے نویلے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج کھیلا جائیگا

ٹرائنگولر سیریز کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسری ٹیم جنوبی افریقہ ہے، گزشتہ روز تینوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین وینیوزکو اپ گریڈ کیا ہے، ان میں سے ایک قذافی اسٹیڈیم لاہوربھی ہے۔

سنگل لیگ فارمیٹ میں ہونے والے ایونٹ میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی، فائنل 14 فروری کو کراچی میں 2 ابتدائی سائیڈزکے درمیان ہوگا۔

پاکستانی کپتان محمد رضوان کی نظریں مسلسل چوتھی ون ڈے سیریز کی جیت پر مرکوز ہیں،ان کی قیادت میں ٹیم نے گزشتہ سال آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کو شسکت دی تھی۔

اس حوالے سے رضوان نے کہا کہ ہم اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کے لئے پْرجوش ہیں ، چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اعتماد بڑھانا چاہتی ہے۔

 دوسری جانب کیویز نے گزشتہ روزبھرپور ٹریننگ کی،  کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ یہ سیریز ہمیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے پچز کو سمجھنے میں مدد دے گی۔

Related posts

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی والدہ انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج میچ سے قبل صاحبزادہ فرحان کا بیان توجہ کا مرکز بن گیا

Mobeera Fatima

دفاع وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے سکیورٹی اہلکاروں کو سلام ، عمر ایوب

Mobeera Fatima

Leave a Comment