Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کے پی حکومت بدامنی کا منصوبہ تیار کر چکی، حملوں کی کوشش کرنیوالوں کو کچل دیا جائے گا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ٹی ٹی پی عناصر کیساتھ مل کر بدامنی اور تشدد کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، 9 مئی جیسی دہشتگردی کی کوشش کی گئی تو اسے مکمل طور پر کچل دیا جائے گا۔

ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے اور پاکستان میں لانگ مارچ کا خطرناک منصوبہ تیار کیا ہے، صوبائی حکومت کو پارٹی قیادت کی حمایت حاصل ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کا اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تھے جس میں حکومت نے لانگ مارچ ‘منسوخ یا ملتوی’ کرنے کی درخواست کی جبکہ پی ٹی آئی کا مطالبہ عمران خان کی رہائی کا ہے، گزشتہ روز مذاکرات میں کوئی بڑی پشرفت نہیں ہوئی تھی، مذاکرات کا اگلا دور آج ہفتے کو ہو گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذموم منصوبے کو سمجھنے کیلئے 15 جولائی 2024 کے بنوں واقعے کی طرز سمجھنا ضروری ہے، جہاں ٹی ٹی پی کے گل بہادر گروپ نے بنوں کینٹ پر خودکش حملہ کیا، اس حملے میں 8 فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت، جسے اس کی صوبائی قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے، نے صوبہ خیبر پختونخوا بالخصوص اور پاکستان بالعموم میں اپنے آنے والے لانگ مارچ کے ذریعےTTPکے عنصر کے ساتھ مل کے بدامنی اور تشدد پھیلانے کا ایک انتہائی خطرناک اور مذموم منصوبہ تیار کر لیا ہے

Related posts

کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کا قانونی اختیار نہیں، پی ٹی اے

Mobeera Fatima

آئینی عدالت کی تائید ایک پی ٹی آئی سینیٹر نے بھی کی تھی ، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

پاکستان چاول برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment