جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بدمعاشی ہو گی تو ہم بھی اپنا رویہ تبدیل کریں گے، مجوزہ آئینی ترمیم پر پہلے بھی حکومت کا مسودہ مسترد کیا تھا آج بھی مسترد کرتے ہیں۔
بعدازاں پی ٹی آئی کی قیادت کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر تین ہفتوں سے بحث اور مشاورت کا عمل جاری ہے، اس معاملے پر ہم نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کئے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ساتھ ساتھ ہمارے ارکان کو اغوا کیا جا رہا ہے، بڑی بڑی آفرز ہو رہی ہیں اور دھمکایا بھی جا رہا ہے ، حکومت کی بدمعاشی کا جواب بدمعاشی سے دینگے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے تمام ارکان پارلیمنٹ کو 63 اے کے تحت نوٹس جاری کر دئیے ہیں، ہمارے ارکان اپنی پارٹی کے فیصلے کے تحت ووٹ دینے کے پابند ہوں گے، زورزبردستی سے ترمیم منظورکرائی تو قبول نہیں کریں گے۔