Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کمائی کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

حکومت نے یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز ، ایکس اکاونٹ سمیت دیگر پلیٹ فارمز سے کمائی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کمائی کرنے والوں کو اب ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہونی والی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز ہے،فنانس بل میں انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت نئے سیکشن 154B کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یوٹیوب، فیس بک اور انسٹاگرام سے ہونی والی کمائی پر اب ٹیکس کٹوتی ہوگی،ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والی آمدن بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہے۔

تمام بینکنگ اور نان بینکنگ مالیاتی ادارے سوشل میڈیا کی رقم اکاؤنٹ میں آتے ہی ٹیکس کاٹنے کے پابند ہوں گے،ڈیجیٹل کنٹینٹ کریٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔

بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات اور بینکنگ چینلز کے ذریعے آنے والی تمام رقوم پر ٹیکس کٹے گا،آن لائن پیمنٹ سروس پرووائیڈرز اور ڈیجیٹل فنانشل پلیٹ فارمز کے ذریعے موصول ہونے والی رقم پر بھی ٹیکس کٹوتی کی تجویز ہے۔

Related posts

آسٹریلیا نے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی

Mobeera Fatima

ایپل اور ایمیزون کا معاہدہ، سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی میں بڑی پیش رفت

Mobeera Fatima

ملک بھر میں صارفین کو فیس بک تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا

Mobeera Fatima

Leave a Comment