Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 63 پیسے کمی کردی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے اس فیصلے سے پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو فی لیٹر3 روپے 63 پیسے کا ریلیف ملے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 31 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر2026 سے ہوگا۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی سے موٹر سائیکل، گاڑیوں اور دیگر پیٹرول سے چلنے والی سواریوں کے صارفین کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے اس ایندھن پر انحصار کرنے والے شعبوں کے اخراجات متاثر ہوسکتے ہیں۔

Related posts

کے پی حکومت بدامنی کا منصوبہ تیار کر چکی، حملوں کی کوشش کرنیوالوں کو کچل دیا جائے گا، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

اسلام آباد پولیس ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں سو فیصد اضافہ

admin

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment