عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی صورتحال کا فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہو رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت جو قدم بھی اٹھاتی ہے ، ان کو ہی نقصان پہنچتا ہے، یہ جو بھی فیصلہ کرتے ہیں اس کا بانی پی ٹی آئی کو فائدہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو سزائیں سنائی گئیں، پہلے نشان چھینا گیا، پھر بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی ، پھر بھی عوام نے ووٹ دیا، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے کچھ نہیں ہو گا۔
ان کا کہناتھا کہ عوام بہت تنگ ہیں، بجلی کا بل زہر قاتل کی طرح لڑ گیا ہے، یہ خود مجبور کر رہے ہیں کہ عوام سڑکوں پر آئیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی میرے بھائی کے نام ہے، عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے، سمجھ نہیں آ رہی کہ مجھے نوٹس کیوں دیا گیا۔
