Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

کنبیرا: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی 20 میچ آج برسبین میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔ پہلے ٹی 20 میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے جس کی وجہ سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔

میچ سے قبل قومی اسکواڈ نے گابا اسٹیڈیم میں پریکٹس کرتے ہوئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

محمد رضوان ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے والے 12 ویں کپتان ہوں گے۔ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے اور فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہو گا۔

اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی چوری کا تسلی بخش جواب دیں گے تو رہا ہوں گے، احسن اقبال

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرائینگے ، الیکشن کمیشن کی ہائیکورٹ کو یقین دہانی

Mobeera Fatima

ایک ڈالر 83.62 بھارتی روپے کے برابر ہوگیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment