Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وفاق خیبرپختونخوا کے آئینی، مالی اور ترقیاتی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کیا ہے کہ صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری رہا تو این ای سی اجلاس میں شرکت مشکل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے وفاقی وزیر احسن اقبال اور وفاقی حکومتی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں این ایف سی اجلاس اور صوبے کے مالی حقوق سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری رہا تو این ای سی اجلاس میں شرکت مشکل ہوگی،تمام سیاسی جماعتیں بڑے فیصلوں سے قبل اپنی قیادت سے مشاورت کرتی ہیں۔

اے آئی پی کی مد میں فنڈز 37 ارب روپے سے کم کر کے 27 ارب روپے کر دیے گئے،اسی طرح ضم اضلاع کے ترقیاتی اے آئی پی کا بجٹ کم کر کے 56 ارب روپے کر دیا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاق خیبرپختونخوا کے آئینی، مالی اور ترقیاتی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے۔

Related posts

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

مسیحی برادری آج ملک بھر میں کرسمس جوش و جذبے سے منا رہی ہے

Mobeera Fatima

دھرنا پاکستان کی تاریخ تبدیل کر دے گا،حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment