Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

12 جون تک گرمی کی شدت برقرار، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 12 جون تک ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

بالائی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیریں علاقوں میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، شمالی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کل تک شدید گرمی برقرار رہے گی۔ تاہم اسلام آباد میں 11 اور 12 جون کو بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا اور شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی 11 اور 12 جون کو بارش متوقع ہے، راولپنڈی، لاہور اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے اضلاع ژوب اور موسیٰ خیل میں 11 اور 12 جون کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Related posts

موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

کراچی میں سردی کی لہر17 جنوری تک جاری رہے گی، چیف میٹرولوجسٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment