Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنادی

وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹگیشن ایجنسی بنادی ہے۔

ہم انویسٹگیشن ٹیم نے کاپی حاصل کرلی ہے، سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ہونے والے کرائم سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی ہے۔

تجویز شدہ قانون کے مطابق ایف ائی اے سائبر ونگ کےتمام ملازمین ایک سال کیلئے نئی ایجنسی میں کام کرینگے،نئی ایجنسی پیکا قانون کے تحت کام کریگی۔

سائبرکرائم سے متعلق کیسز، انکوائریاں ایف آئی اے سے ایجنسی کو منتقل ہو جائینگے ،مجوزہ قانون میں بتایا گیا ہے کہ سائبر کرائم ایجنسی کا ڈی جی اکیس یا بائیس گریڈ کا افسر ہوگا۔

مجوزہ قانون  کے مطابق ڈی جی سائبر کرائم ایجنسی کا تقرر 2سال کےلئے ہوگا،ڈی جی سائبر کرائم ایجنسی کو آئی جی پولیس کے اختیارات حاصل ہونگے۔

سائبر ایجنسی یو کے اور امریکہ کی طرز کی سائبر کرائم ایجنسی بنائی گئی ہے،سرکاری نیشنل سائبرکرائم انویسٹگیشن ایجنسی بل جلد پارلیمان میں پیش کردیاجائے گا۔

Related posts

پاکستان میں شناختی نظام میں بڑا انقلاب: شہریوں کیلئے جدید سہولیات متعارف

Mobeera Fatima

صدر زرداری نے کم عمر بچوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے

Mobeera Fatima

میرپور خاص میں بارش نے تباہی مچا دی، سندھ میں بارش کا سلسلہ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment