وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ امتحانات برائے سال 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا، 10 میں سے 7 ٹاپ پوزیشن طالبات نے حاصل کیں جبکہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کا کوئی بھی طالب علم پوزیشن حاصل نہ سکا۔
نتائج کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے، چیئرمین فیڈرل بورڈ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 292831 بچے امتحانات میں شامل رہے۔
ایس ایس سی پارٹ ون میں ایک لاکھ 50 ہزار 77 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے،88 ہزار 646 امیدوار کامیاب ہوئے ،مجموعی کامیابی کا تناسب 59.77 فیصد رہا۔
ایس ایس سی پارٹ ٹو میں ایک لاکھ 41 ہزار 653 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے،ایک لاکھ 28 ہزار 70 امیدوار کامیاب ہوئے ، مجموعی کامیابی کا تناسب 91.33 فیصد رہا۔
نقل کے کل 86 کیسز رپورٹ ہوئے،کل 1006 امتحانی سنٹر بنائے گئے تھے ،سپروائز سٹاف 2012 جبکہ انوجیلیٹر 6996 تعینات کئے گئے،پیپرز کی چیکنگ کیلئے 4855 اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی۔پیپرز چیکنگ کیلئے 10706 اساتذہ نے اپلائی کیا۔
