Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سرکاری دورے پر یورپ جانے والے سینیٹ افسر کے اہلخانہ نے سیاسی پناہ لے لی

سرکاری دورے پر یورپ گئے سینیٹ افسر حیدر علی سندرانی کے اہلخانہ نے سیاسی پناہ کی درخواست دی دی۔

وزارت خارجہ کو انکشاف ہوا ہے کہ سینیٹ افسر کے اہلخانہ کے افراد نے یورپ جاکر مغربی یورپی ممالک میں سے ایک میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی اور واپس نہیں لوٹے۔

اس حوالے سے وزارت خارجہ نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے ساتھ ساتھ بیرون ملک دورے کرنے والی شخصیات کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے سیکریٹریٹ کو خط لکھ کر ویزا نوٹس کے اجراء کے لیے نئی ہدایات سے آگاہ کیا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے جوائنٹ سیکرٹری حیدر سندرانی نے ایک رسمی درخواست کے ذریعے سینیٹ سیکرٹریٹ سے نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے خاندان کے لیے بھی ایک نوٹ اور تعارفی خط حاصل کیا تھا۔

Related posts

دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، آسٹریلیا نے ٹاس جیت لیا، پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی

Mobeera Fatima

طوفانی بارش سے لاہور ڈوب گیا،ملک میں مزید بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

Mobeera Fatima

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment