Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قابل تعریف ، پوری قوم ساتھ کھڑی ہے ، صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کرکے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں بریفنگ دی۔

وزیرداخلہ نے صدر مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا ، صدر زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت اقدامات اور فیصلوں کی تعریف کی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، قومی سلامتی کمیٹی نے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وفد کی ملاقات ، تعلقات بڑھانے کا عزم

Mobeera Fatima

مستونگ میں اسکول کے قریب دھماکا ، 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ، 15 زخمی

Mobeera Fatima

جنوری میں راولپنڈی اسلام آباد سے ہزاروں افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment