Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو خیل کو گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے نئے گورنرز کی تقرری کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

بلاول بھٹو نے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے مختلف نام تجویز کئے جن میں سے دو صوبوں میں پیش کیے گئے ناموں کی وزیراعظم نے منظوری دی۔

ملاقات میں فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا، جعفر مندو خیل کو بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سندھ کی گورنری کا عہدہ ایم کیو ایم کے پاس رہے گا۔

Related posts

غیر قانونی بھرتی کیس، پرویز الہٰی کو لاہور ہائیکورٹ سے ریلیف، ضمانت منظور

admin

کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کا سزا معطلی کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment