Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر(foreign reserves of pakistan) میں ایک ہفتے کے دوران 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ذخائر کا حجم 30 جنوری کو 16 ارب 15 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 18 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔جس کے بعد ملکی ذخائر کی مجموعی مالیت 21 ارب 33 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ہو گئی ہے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں 92 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی

Mobeera Fatima

سونا ایک ہزار روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 77 ہزار 400 کا ہو گیا

Mobeera Fatima

نان فائلرز کے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.9 فیصد کرنیکی تجویز منظور

admin

Leave a Comment