Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب ، جسٹس طارق اور جسٹس ارباب طاہر کی کاز لسٹ منسوخ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے جس کے باعث وہ مقدمات کی سماعت کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی ڈینگی بخار کے باعث کورٹ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ وہ ڈینگی کے باعث ڈاکٹر کے مشورے پر بیڈ ریسٹ پر ہیں اسلئے آج اور کل کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب جسٹس طارق محمود جہانگیری کی کورٹ میں بھی ایک ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ،جسٹس طارق محمود جہانگیری 23 اکتوبر تک مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔

علاوہ ازیں جسٹس ارباب محمد طاہر بھی مقدمات کی سماعت کے لیے آج دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ جسٹس بابر ستار پہلے ہی اس ماہ کے اختتام تک ایک مہینے کی چھٹی پر ہیں۔

Related posts

بی این پی مینگل کا لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی انتظامات سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

نوید اکرم چیمہ کو ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کا مینجر بنانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment