Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سیاحت کے فروغ کیلئے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز ہو گیا

سندھ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا افتتاح کر دیا۔

تھر ڈیزرٹ ٹرین کراچی سے براستہ حیدرآباد، میرپور خاص اور پاک بھارت سرحدی علاقے تک جائے گی۔ سفر کے دوران سیاح کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص، چھور اور کھوکھرا پار کے حسین ثقافتی رنگوں اور روایتی ورثے سے لطف اندوز ہوں گے۔

وزیر سیاحت ذوالفقار علی شاہ  کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ سندھ کے قدرتی حسن، لوک موسیقی، روایتی دستکاریوں اور تھر کے منفرد طرز زندگی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ ٹرین سفاری حکومت سندھ کا اقدام ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ نہیں، ٹرین کے ذریعے سیاح تھر کے خوبصورت نظارے دیکھ سکیں گے۔

کراچی کینٹ اسٹیشن پر ٹرین کا افتتاح وزیر سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا، تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کراچی سے براستہ حیدرآباد اور میرپورخاص پاک بھارت سرحدی علاقے تک جائے گی، سفر کے دوران کیمپنگ، بون فائر، موسیقی اور مزے مزے کے کھانے بھی سیاحوں کو پیش کیے جائیں گے۔

Related posts

سعودی ولی عہد کی بصیرت اور ویژن نے مسلم دنیا کو نئی راہیں دکھائیں، وزیراعظم

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت نے اسموگ کو آفت قرار دے دیا

Mobeera Fatima

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment