Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا پر فضائی حملہ کر دیا

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ متنازع سرحدی علاقوں میں فضائی حملے شروع کر دیے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

تھائی فوج کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب کمبوڈین فوج کی جانب سے فائرنگ کے بعد جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام سامنے آیا۔

تھائی فوج کے بیان کے مطابق مشرقی صوبے اوبون رتھچاتھانی کے دو علاقوں میں جھڑپوں کے دوران کم از کم ایک تھائی فوجی ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس کے بعد تھائی فضائیہ نے مختلف مقامات پر کمبوڈین فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ تھائی فوج نے علی الصبح 2 مقامات پر حملے کیے، تاہم ان کے فوجیوں نے جوابی کارروائی نہیں کی۔

تھائی فوج کا مزید کہنا ہے کہ کمبوڈیا کی جانب سے بی ایم 21 راکٹ تھائی شہری علاقوں کی طرف داغے گئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related posts

اسلام آباد میں شامی سفارتخانے نے نئی عبوری حکومت کا پرچم لہرا دیا

Mobeera Fatima

بھارت میں لاپتہ بنگلہ دیشی رکن اسمبلی قتل

admin

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھارتی گولہ باری سے نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment