Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، شان کپتان، سعود شکیل نائب کپتان مقرر

شان مسعود کی قیادت میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے شیڈول کا حصہ ہے۔

17 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب اور مہران ممتاز شامل ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بنا پر محمد علی، محمد ہریرہ اور کامران غلام کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری طرف امام الحق، فہیم اشرف، حسن علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی اور ساجد خان ٹیسٹ اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں 21 اگست کو جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

سیلاب سے متاثرہ غذر تالی داس کے مکین خیمہ بستی منتقل

Mobeera Fatima

جنوبی افریقین ٹیم کو دھچکا ، فاسٹ بائولر اینرک نوکیے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

Mobeera Fatima

بھارتی جارحیت سے کہاں کہاں شہادتیں ہوئیں، ترجمان پاک فوج نے تفصیلات بتا دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment