نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انتخابات کے بعد سر کیئر اسٹارمر کا اسرائیلی وزیراعظم سے یہ پہلا رابطہ تھا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم نے نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی شمالی سرحد کی صورتحال باعث تشویش ہے۔
دوسری طرف عرب میڈیا کے مطابق نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اسرائیلی وزیراعظم کے علاوہ فلسطینی صدر کو بھی ٹیلی فون کیا ہے۔
