Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف نے 4 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ، 7 روز میں جواب طلب

تحریک انصاف نے اپنے 4 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ کو جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم سے پہلے آپ نے پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ منقطع کیا، قابل بھروسہ شواہد ملے ہیں کہ آپ نے حکومت سے رابطہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر بتائیں کہ آپ کو پارٹی سے منحرف قرار کیوں نہ دیا جائے، نوٹس کا جواب نہ دیا تو پارٹی سے نکالنے سمیت دیگر کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے اس قسم کے تمام الزامات کی سختی کیساتھ تردید کی ہے۔

Related posts

پاکستان سے لڑنا آسان نہیں، بھارتی جنرل پی آر شنکر کا اعتراف

Mobeera Fatima

اسلام آباد، ایک دن میں مرغی کا گوشت 130 روپے سستا

Mobeera Fatima

ہمارے معاشرے میں ہم جنس پرستی ہورہی ہے، روبینہ اشرف

Mobeera Fatima

Leave a Comment