Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

ٹیکنو نے پاکستان میں نیا Spark 40 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

عالمی شہرت یافتہ اسمارٹ فون برانڈ TECNO نے پاکستان میں اپنی مقبول Spark Series کا نیا ماڈل اسپارک 40 ٹیکنو متعارف کرا دیا ہے۔

یہ نیا ماڈل نوجوان صارفین کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو ایک ہی فون میں بہت ساری خصوصیات چاہتے ہیں، یہ فون طاقت، اسٹائل اور پائیداری میں کمال ہے۔

اس اسمارٹ فون میں 5200 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری موجود ہے جو دن بھر گیمنگ، ویڈیو اسٹریمنگ اور کام کے دوران بھرپور کارکردگی دکھاتی ہے۔ 45W کی سپر فاسٹ چارجنگ کی وجہ سے چارجنگ میں وقت کم لگتا ہے اور اس کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس طرح فون چند منٹوں میں چارج ہو جاتا ہے۔

اسپارک 40 باریک، اسٹائلش اور جدید ڈیزائن پر مشتمل ہے، پریمیم فشنگ کے ساتھ یہ فون صرف 7.67mm پتلا ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ نہ صرف دکھنے میں خوبصورت ہے بلکہ ہاتھ میں بھی بہترین فِٹ آتا ہے اور استعمال میں بھی انتہائی آسان ہے۔

Related posts

فیک نیوز پھیلانے پر 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا ، سائبر کرائم ترمیمی بل کا مسودہ تیار

Mobeera Fatima

اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سام سنگ کا پہلا ٹرائی فولڈ فون، اے پیک سمٹ میں پیش کرنے کی تیاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment