Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،آئی سی سی کی جانب سے تحفظات مسترد ہونے پربنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام نے  ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی شمولیت کے لیے آئی سی سی سے ’’معجزے‘‘ کی امید ظاہر کی ہے۔ بی سی بی کو بدھ کے روز آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں خبردار کیا گیا کہ اگر ٹیم بھارت نہیں جائے گی تو اسے ورلڈ کپ سے خارج کر دیا جائے گا۔

امین الاسلام نے کہا، “میں نے آئی سی سی بورڈ سے حکومت سے آخری بار بات کرنے کے لیے وقت مانگا۔ انہوں نے یہ درست بات تسلیم کی اور مجھے 24 سے 48 گھنٹے کا وقت دیا۔ ہم حکومت پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے۔ بھارت ہمارے لیے محفوظ نہیں ہے۔ ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ میچز سری لنکا میں ہوں۔”

صدر بی سی بی نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنے کا جذبہ ہر ایک میں موجود ہے۔ “بنگلہ دیش کے کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں، حکومت بھی چاہتی ہے کہ ٹیم حصہ لے، لیکن بھارت میں سیکیورٹی کے خدشات ہیں۔ حکومت فیصلے میں صرف کھلاڑیوں کو نہیں بلکہ سب کے تحفظات کو مدنظر رکھتی ہے۔”

کرک انفو کے مطابق، امین الاسلام ہی بی سی بی کی طرف سے آئی سی سی اجلاس میں شامل ہوئے۔ ویڈیو کانفرنس کے دوران انہیں موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ بی سی بی کی تجویز کہ بنگلا دیش اپنے گروپ کے میچز کو آئرلینڈ یا زمبابوے کے ساتھ بدل دے، مسترد کر دی گئی۔ رپورٹس کے مطابق سری لنکا نے کسی نئے ٹیم کے شامل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

Related posts

انگلینڈ ، سری لنکا اور پاکستان سہ ملکی سیریز کھیلنے پر متفق، پاک آسٹریلیا ون ڈے میچز کے بارے میں بھی اہم فیصلہ

Mobeera Fatima

احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجری کا شکار ، زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

Mobeera Fatima

گورنر پنجاب کا ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اور گاڑی کا تحفہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment