Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سڈنی بیچ فائرنگ؛ حملہ آور کو قابو کرنے والا مسلم ہیرو کون؟

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحلی علاقے بونڈی بیچ میں ہونے والی ہولناک فائرنگ کے دوران حملہ آور کو قابو کرنے والا بہادر شہری منظر عام پر آ گیا ہے، جس کی شناخت 43 سالہ احمد الاحمد کے نام سے ہوئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی تصدیق شدہ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احمد الاحمد فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی جانب دوڑتے ہیں، اس سے اسلحہ چھین لیتے ہیں اور بندوق کا رخ خود حملہ آور کی طرف کر کے اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

احمد الاحمد، جو پیشے کے لحاظ سے فروٹ شاپ کے مالک اور دو بچوں کے والد ہیں، اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ان کے خاندان کے مطابق انہیں بازو اور ہاتھ میں گولیاں لگی ہیں، جن کے باعث ان کی سرجری کی گئی ہے۔

Related posts

امریکی حملے جاری رہے تو طبل جنگ بجا دیں گے ، ایران کا اعلان

Mobeera Fatima

کم جونگ ان کا خودکش ڈرونز کی بڑے پیمانے پر تیاری کا حکم

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت میں استحکام آئے گا، عطا تارڑ

Mobeera Fatima

Leave a Comment