Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سوریا کمار یادیو تبدیل کئے گئے کھلاڑیوں کا نام بھول گئے

ایشیا کپ میں اپنے آخری گروپ میچ کے ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تبدیل کئے گئے کھلاڑیوں کا نام بھول گئے۔

عمان کے خلاف ٹاس کے بعد بھارتی کپتان نے پریزینٹر روی شاستری سے گفتگو کرتے ہوئے پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا اعلان کیا اور ایک کھلاڑی کا نام بھول گئے۔

انہوں نے ایک کھلاڑی کا نام ہرشیت رانا بتایا لیکن دوسرا نام بول گئے، اس موقع پر بھارتی کپتان نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یادداشت بھی سابق کپتان روہت شرما کی طرح ہوگئی ہے۔

سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے بعد میں واضح کیا کہ دوسرے کھلاڑی کا نام ارشدیپ سنگھ ہے، جو بمرا کی جگہ پلیئنگ الیون کا حصہ بنے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں آج سے سپر فور مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے، آج سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف جوڑ پڑے گا، کل بروز اتوار پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے آئیں گے۔

Related posts

ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کیرئیر جیت کے ساتھ ختم

Mobeera Fatima

پی ایس ایل سیزن 10 کا ترانہ، علی ظفر کی خدمات حاصل کر لی گئیں

Mobeera Fatima

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان نے جرمنی کو زیر کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment