Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چینی کی قیمت 200 روپے کلو تک پہنچ گئی

ملک کے کئی شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں عیدالاضحی سے قبل چینی کے نرخوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، کئی شہروں میں چینی 200 روپے کلو  فروخت کی جا رہی ہے۔

چینی کےنرخ میں 5 روپے اضافہ ہونے سے ہول سیل مارکیٹ میں چینی 185 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، دکاندار پرچون ریٹ پر چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔

چینی کی 40 کلو بوری ہول سیل میں 7400 روپے میں فروخت ہورہی ہے، بوری کی قیمت میں ایک دم 400 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

Related posts

پہلگام فالس فلیگ، بھارتی تجزیہ کار نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

Mobeera Fatima

پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپرز اور شناختی کارڈ کی کاپی پر قرضہ دینے کی منظوری

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے دوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment