Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

ڈان 3 سے اچانک علیحدگی ، رنویر سنگھ پر فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی لگ گئی

بھارتی اداکار رنویر سنگھ پر فلم ڈان 3 سے اچانک علیحدگی کے تنازع پر فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز کی جانب سے پابندی لگا دی گئی۔

فیڈریشن نے کہا کہ جب تک رنویر سنگھ ہدایتکار فرحان اختر کے ساتھ مبینہ 45 کروڑ روپے کے نقصان کا معاملہ حل نہیں کرتے، اس وقت تک کوئی بھی پروڈکشن ہاؤس ان کے ساتھ کام نہیں کرے گا۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب فرحان اختر کی کمپنی ایکسل انٹرٹینمنٹ نے الزام عائد کیا کہ رنویر سنگھ نے تین فلموں کا معاہدہ کرنے کے باوجود آخری وقت پر ڈان 3 سے علیحدگی اختیار کر لی۔

پروڈیوسرز نے مطالبہ کیا ہے کہ رنویر سنگھ تمام پری پروڈکشن اخراجات کی ذمے داری قبول کریں۔

دوسری جانب رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ معاملہ کسی مناسب قانونی فورم پر حل کیا جانا چاہیے۔

Related posts

سلمان خان مستی والے، شاہ رخ خان محنتی،عامر خان سے سیکھنے کو ملا، کرشمہ کپور

Mobeera Fatima

خفیہ نکاح یا نیا میوزک پراجیکٹ؟ حاوی کی دلہن کے ساتھ تصویر وائرل

Mobeera Fatima

معروف شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment