وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر سخت ردعمل جاری کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسکول کے بچوں اور مساجد میں نمازیوں کے قاتل یقینی طور پر اسپتال میں داخل ہو کر مریضوں کو قتل کرنے اور پھر بین الاقوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے پاکستان پر الزام لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ افغان طالبان رجیم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھ ہے یا پاکستان کے ساتھ۔
