Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مذہبی جذبات کو ملک میں تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے: فیلڈ مارشل

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان میں تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مذہبی جذبات کو ملک میں تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقعات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی میں اہل تشیع علما سے ملاقات کی جس میں انہوں نے قومی سلامتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی پرتبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ اتحاد، رواداری اورقومی یکجہتی کے فروغ میں علما کا کردار کلیدی ہے، غلط معلومات اورفرقہ وارانہ بیانیے کی روک تھام کے لیے علما اپنا کردار اداکریں۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی، مذہبی جذبات کو ملک میں تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

Related posts

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ، 68 لاکھ، 69 ہزار 217 ہوگئی

Mobeera Fatima

شاہ محمود قریشی کا کوٹ لکھپت جیل سے ایم پی اے ندیم قریشی کے نام خط

Mobeera Fatima

پی ایس ایل میں بابراعظم 50 کیچز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment