بیورو رپورٹ(عمران سہیل)
پاکستان میں ہاکی اور انٹرنیشنل سپورٹس سرگرمیوں کی بحالی کےلیے کوشاں۔جنید چھٹہ نے جرمنی کے شہر ڈزلڈوف میں انٹرنیشنل سپورٹس کانفرنس میں شرکت کی۔
چیف ایگزیکٹو واٹس گول پاکستان جنید چھٹہ کا کہناہےکہ اس کانفرنس کا حصہ بننے کا مقصد جرمن فٹبال اور ہاکی کے پروفیشنلز سے تفصیلی ملاقات تھا۔
جرمنی کے فٹبال اور ہاکی کلب پاکستان کے ساتھ آنے والے دنوں میں کوچز ایکسچینج پروگرامز اور سپورٹس مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات میں معاونت فراہم کریں گے۔ جنید چھٹہ کےمطابق اس موقع پر پاووواو جرمنی کے سی ای او موریٹز فورسٹے جو کہ ہاکی ورلڈ چیمپئن 2006، اولمپک گولڈ میڈلسٹ 2008 اور 2012 کے نامور کھلاڑی ہیں انہوں نے اپنا بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے اور جنید چٹھہ سی ای او واٹس گول پاکستان کو خصوصی طور پر اس ایونٹ میں شرکت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ جنید چھٹہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلےمیں یورپین کلبز کا اعتماد بحال کیا جارہاہے جس کے بعد اب یورپین ہاکی کلبز اور جونیئر ٹیموں کی پاکستان آمد کے مثبت اشارےملے ہیں۔
یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں یورپین کھلاڑیوں کھیلتے نظر آئیں گے۔ ہاکی کے ساتح دوسرے کھیلوں میں بھی ایسےاقدامات کرنے پر توجہ ہے جس سے قومی کھلاڑیوں کو ملک اور بیرون ملک کوچنگ اور ٹریننگ کی سہولیات دلانے میں مدد کی جاسکے