Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

غیر ملکی ای کامرس پلیٹ فارمز پر کڑی نگرانی، ٹیمو اور شین زیرِ جائزہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر ملکی ای کامرس پلیٹ فارمز ٹیمو اور شین پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ای کامرس پلیٹ فارمز کے خلاف کارروائی مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جانب سے بھیجے گئے باضابطہ خط کے بعد کی جارہی ہے، جس میں صارفین کے تحفظ، مارکیٹ کے طریقہ کار اور قوانین کی خلاف ورزی کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں۔

سی سی پی نے اپنے مراسلے میں ٹیمو کے خلاف متعدد شکایات اور الزامات کو اجاگر کیا، جس میں جعلی یا ری سائیکل شدہ پروڈکٹ، کیش آن ڈیلیوری کی سہولت کا فقدان اور مقامی ریٹرن سہولتوں کی کمی جیسے مسائل شامل ہیں، جبکہ مقامی آن لاین سیلرز بھی نقصان کا شکار ہو رہے ہیں۔

حکام کے مطابق شین کی شکایات ٹیمو کے مقابلے میں کم ہیں، تاہم ابتدائی جائزہ لینے کا عمل شروع کردیا ہے، آئندہ دنوں میں متعلقہ حکام مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا جئے گا کہ قانونی یا تکنیکی بنیادون پر پابندی لگائی جائے یا نہیں۔

Related posts

مسجد الحرام میں تیسری توسیع کا بڑا حصہ نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا

Mobeera Fatima

دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

بلوچستان کو کراچی سے ملانے والا راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، آمد و رفت متاثر

Mobeera Fatima

Leave a Comment