Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، دوسری جانب ڈالر کی قیمت بھی گر گئی ہے۔

جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 206 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 700 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں اضافہ ہوا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 48 ہزار کی حد کھو بیٹھا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 8 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

فواد چوہدری پلانٹڈ بندہ ، شیر افضل مروت کسی اور مقصد کیلئے تحریک انصاف میں آیا تھا ، حامد خان

Mobeera Fatima

ڈالر سستا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان

admin

صدر آصف زرداری کا بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات پر اظہار افسوس

Mobeera Fatima

Leave a Comment